فائل فوٹو
فائل فوٹو

طاقتور حلقوں نے معیشت مسخروں کے حوالے کر دی،فواد چوہدری

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بگڑتی صورتحال پرعالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو بچانے کی بجائے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی سوچ میں گم طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی گفتگو پر اب ہنسی کے بجائے رونا آتا ہے، موجودہ حکومت میں جو جتنا بڑا جوکر ہے اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔