کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں دہشت گردی کے پیش نظر سندھ اسمبلی کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا ، سیکورٹی کے انتظامات سخت کرنے کا فیصلہدہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر کیاگیاہے ،
اسمبلی میں میڈیا کے نمائندگان ،افسران اور وزیٹرز کے انٹری پاسز منسوخ کردیئے گئے ہیں ،ارکان سندھ اسمبلی کو ساتھ میں سٹاف یا وزیٹرز نا لانے کی ہدایت کی گئی ہے
سیکرٹری سندھ اسمبلی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔