الیکشن میں تاخیر کرنے والے کو پھانسی تک لے جائوں گا، علی امین

ڈیرہ اسماعیل خان (اُمت نیوز)ڈی آئی خان کے حلقہ این اے 38 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کرنے والے کو پھانسی تک لے جائوں گا
استعفے کی بات کرنے والے اسد محمود اب سامنے آئیں، باپ بیٹا دونوں غائب ہیں، میرے مقابلے میں کوئی کاغذات نامزدگی جمع کرنے کو تیار نہیں ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کل تک ایک دوسرے کو گالیاں دینے والے آج ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوئےہیں، میں نے کبھی شہباز شریف، فضل الرحمان یا زرداری کی تعریف کی تو عوام مجھے جوتیاں مارے، کبھی بھی وفاداری تبدیل نہیں کروں گا، نہ ذاتی مفاد کےلیے ان لوگوں کے ساتھ بیٹھوں گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو امریکا کو اڈے نہ دینے کی سزا دی گئی، افغانستان افغانوں کا ہے وہ جانیں اور ان کا کام، ہم نے ڈالروں کےلیے اپنے بچے بھی مروائے اور افغانوں کے بچے بھی مروائے، لعنت بھیجتے ہیں ایسے ڈالروں پر جو دوسروں کے بچوں کو مروا کر کمائے جائیں۔