کے پی او کو آج فعال کردیا جائے گا، آئی جی سندھ

کراچی (اُمت نیوز)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کےپی او کو آج فعال کردیا جائے گا۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ شواہد اکٹھے کرنے کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، کے پی او کے بیشتر سیکشن آج سے فعال ہوں گے۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس کی سیکیورٹی کو بڑھادیاگیا ہے۔
قبل ازیں کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس آفس میں ہونے والے حملے کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔