چوہدری نثار کاچک جلال دین سے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

چک جلا ل دین( اُمت نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و امیدوار حلقہ این اے 59 چودھری نثار علی خان نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ میں کوئی دو نمبر چورن فروخت والا کرنے والا نہیں ہو۔
چک جلال دین میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ یہاں کے عوام کومایوس نہیں کروں گا انہوں نے مجھے ہمیشہ عزت بخشی، میں نے انہیں مایوس نہیں کیا،
ملک انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے،، الیکشن جیت کر اس کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، میرے ذہن میں ایک خاکہ ہے، جیت پر اس پر عملی قدم اٹھاؤں گا۔
کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام اس علاقے میں کرائے، ووٹ لینے کیلئے کسی کی دم نہیںپکڑنا چاہتا ۔ میرا ٹکٹ، میری پارٹی عوام ہیں، عوام 16 مارچ کو جوق در جوق نکلیں اور ووٹ دیکر میری جیت میں اہم کردار ادا کریں۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ تین چار ماہ کے لئے الیکشن لڑنے کا مقصد اپنے گروپ کو قائم رکھنا اور ان سے پچھلے الیکشن 2018 کا بدلہ لینا بھی ہے،