تحریک لبیک پاکستان کا 27فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

لاہور(امت نیوز)تحریک لبیک پاکستان نے27 فروری کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت کو دیے گئے الٹی میٹم کے ختم ہونے پر تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی اور نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ کا ویڈیو پیغام جاری کیا ۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی اور نائب امیر ٹی ایل پی پیر سید ظہیر الحسن شاہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کو جو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا گیا تھااس کا وقت ختم ہوچکا ہے،اب 27 فروی بروز پیر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی

انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں،دونوں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو اس مہنگائی کے خلاف بھر پور اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہوگا،حافظ سعد حسین رضوی نے قوم سے یہ بھی کہا کہ اپنا حال اور مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ٹی ایل پی کی اس کال پر ساتھ کھڑی ہو۔