عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کیوں جاری نہیں کرتی؟مریم اورنگزیب

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایک شخص عدالتی نظام کو منہ چڑا رہا ہے، عدالت کیوں وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرتی،
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہلت پہ مہلت، یہ کس قسم کا نظام ہے، اگر عدالت یہ سہولت ایک غنڈے، آئين شکن عمران خان کو دیتی ہے تو یہ سہولت ہر مجرم کو ملنی چاہیے، عدالت بلا رہی ہے، وہ شخص ہر عدالت میں مطلوب ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران نے جو پٹیشن دائر کی ہے اس پر ان کے اپنے دستخط نہیں، دو تین سو آدمی لا کر عدالت پر دھاوا بولتے ہیں، پہلے کہا زمان پارک سے عدالت نہیں آ سکتے، اب گاڑی سے اتر کر پیش نہیں ہو سکتے، سوشل میڈیا پر کال دیتا ہے کہ ہائیکورٹ پر حملہ کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب نواز شریف کو عدالت میں بلایا جاتا تھا تو وزراء کو روک لیا جاتا تھا، اس وقت بھی لاہور ہائیکورٹ پر حملہ آور ہونے کا ٹرینڈ بنایا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف جے آئی ٹی میں بھی پیش ہوئے، عدالت میں بھی پیش ہوئے