توشہ خانہ کیس،عمران خان کو نیب سے بلاوا آ گیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 9 مارچ کو طلب کر لیا۔

عمران خان کو نیب اسلام آباد کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جو کہ عمران کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے پتوں پر بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

نیب نے 8 نومبر2022 کو عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کیں ،نیب نے کابینہ ڈویژن،سرکاری توشہ خانہ سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا تھا،نیب نے کیس میں کابینہ ڈویژن،سرکاری توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا۔