اسلام آباد(امت نیوز)وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز نے پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے، اگر وہ اس وقت پاکستان آتے ہیں تو ن لیگ کو فائدہ ہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو نواز شریف کی ضرورت ہے، اگلا الیکشن ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان سمیت کسی سیاست دان کو جیل بھیجنے اور نااہل کروانے کے خواہش مند نہیں ، عمران دور کا آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ سامنے آنا چاہئے