گھریلو خاتون بشریٰ بی بی کو نیب کا نوٹس بھیجا گیا ،اسد عمر

عمران خان کو روکنے کی مایوس کن کوششوں میں یہ اس حد تک گر جائیں گے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق ہے نہ ہی کبھی عوامی عہدہ سنبھالا

               
February 22, 2023 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گھریلو خاتون بشریٰ بی بی کو نیب کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے بشریٰ بی بی کو نیب نوٹس ملنے پر ردعمل دیتے ہوئےکہنا تھا کہ ایک گھریلو خاتون بشریٰ بی بی کو نیب کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہسیاست سے بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق ہے نہ ہی کبھی عوامی عہدہ سنبھالا۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کر لیا۔
نیب نے عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی کو بھی 9 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔