میرے والد کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جا رہا ہے، مونس الٰہی

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میرے والد کو پی ٹی آئی کا صدر بنایا جا رہا ہے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہکہ میں بہت جلد پاکستان واپس آئوں گا ۔، حکومت کی انتقامی کارروائیاں واضح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متعدد جعلی مقدمات میرے اور والد کے قریبی دوستوں کے خلاف درج کیے گئے ہیں، میرے خلاف سیاسی وجوہات کے سبب گھناؤنے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
مونس الہٰی نے مزید کہا کہپی ٹی آئی پاکستان کا صدر میرے والد پرویز الہٰی کو بنایا جا رہا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے وفاداری تبدیل کرانا دباؤ ڈالنے کا مقصد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ایک انجینئر کا بیان لیا تاکہ مجھ پر کیس بنا یا جا سکے جو کہ سراسر ظلم ہے، میرے خلاف بنائے گئے مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔
سابق رکن قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے ساتھ پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں، اب باضابطہ طور پر پی ٹی آئی چیئرمین سے ناطہ جوڑ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے تمام اثاثے اور سرمایہ کاری ڈکلئیرڈ ہیں۔