محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے،فائل فوٹو
محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے،فائل فوٹو

گرفتار ہونے والے  پی ٹی آئی کارکنان کے بینک اکاؤنٹس چیک ہوں گے

اسلام آباد: جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے  پی ٹی آئی کارکنان کے بینک اکاؤنٹس بھی چیک کیے جائیں گے۔ گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت ہو سکتی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں یا کارکنان کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے، سڑک بلاک کرنے پر دفعہ 290 یا 291 لگائی جائے گی۔ نقص امن اور نعرے بازی کرنے پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے۔

لاہور پولیس نے کہا ہے کہ محض کارکنان کی مرضی پر گرفتار نہیں کر سکتے، ضمنیوں میں گرفتاری کی وجوہات لکھنا لازمی ہوتا ہے لہٰذا صرف قانون ہاتھ میں لینے پر ہی پی ٹی آئی رہنماؤں یا کارکنان کو گرفتار کریں گے۔