چین نے پاکستان کیلیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹرپر جاری بیان میں چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑڈالرکی فنانسنگ کی منظوری کی اطلاع دی۔

February 22, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: : چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹرپر جاری بیان میں چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 70 کروڑڈالرکی فنانسنگ کی منظوری کی اطلاع دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یہ رقم اسی ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے اور رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔