پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

کراچی:سندھ میں پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ۔

آئی جی سندھ آفس کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے۔

حکم نامہ کے مطابق وہ اہلکارموبائل فون استعمال نہیں کریں گے جو فیلڈ سیکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

واضع رہے پولیس افسران اور اہلکار اکثر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون استعمال میں مصروف پائے جاتے تھے۔