لاہور (امت نیوز) جیل بھرو تحریک کے دوران مال روڈ پر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان قیدیوں کی گاڑی میں سیلفیاں بنا کر نکل گئے۔
پولیس نے سیلفی بنا کر نکلنے والے کارکنوں کو بھی پکڑنا شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے 200 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی مرضی سے گرفتاریاں دیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریاں کی گئی ہیں
پولیس کی جانب سے میگا فون کے ذریعے اعلانات کیے جارہے ہیں کہ جو پی ٹی آئی کارکنان قیدیوں کی گاڑی میں بیٹھنا چاہتے ہیں وہ جاکر بیٹھ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جیل کے سامنے کا علاقہ کلیئر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے جیل کے سامنے کا علاقہ فوری طور پر کلیئر کرانے کی ہدایت دی گئی پے۔