کراچی (رپورٹ:علی عباس )ایم کیو ایم کی سی او سی کے رکن آصف علی خان کو ابتدائی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا اس بات کی تصدیق ایم کیو ایم کے ناراض رہنما عامر خان نے ٹوئیٹ کے ذریعے کردی۔ دوسری جانب مخالفین نے عامر خان بغاوت گروپ کے نام سے ایک فہرست بھی تیار کرلی ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں پی ایس پی کے ضم ہونے کے بعد سے گروپ بندیاں اور پارٹی پر قبضہ جمانے کی جنگ زور پکڑ گئی ہے۔جس کا فائدہ ایم کیو ایم لندن کو پہنچ رہا ہے۔
ذرائع بتاتے ہے کہ آصف علی خان کی رہائی کی ایک وجہ عامر خان کی دھمکی تھی ۔ٹویٹ میں عامر خان کی جانب سے جو الفاظ بیان کیے ہیں اس ظاہر ہوتا ہے آصف علی خان کی جان کو خطرہ تاحال لاحق ہے۔
اہم ذرائع نے بتایا کہ آصف علی خان نے سیکورٹی اداروں کے سامنے اہم انکشافات بھی کیے جس میں یہ بتایا جاتا ہےکہ آصف علی خان عامر خان کا فرنٹ مین ہونے کیساتھ سہیل بابو کا بھی فرنٹ مین تھا آصف علی خان کے جانب سے دوران تفتیش انکشافات عامر خان اور سہیل بابو کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مخالفین نےایم کیو ایم پاکستان میں عامر خان بغاوت گروپ کے نام سے ایک فہرست تیار کرلی ہے جو کہ اداروں کو ارسال کرنے کے حوالےسے عامر خان ہم خیال گروپ کو دھمکیاں دی جارہی ذرائع نے بتایا کہ فہرست میں
وہ نام ہیں جو عامر خان کیساتھ 2011 میں حقیقی سے ایم کیو ایم میں آئے تھے ان کی وفاداریاں آج بھی عامر خان کیساتھ ہی ہیں ان افراد میں ڈائریکٹر ایم ڈی اے سہیل بابو۔ موجودہ ایم این اے اسامہ قادری ۔ایم پی اے عباس جعفری۔عامر خان کے بڑے بھائی اعظم خان۔ملیر جناح اسکوائر کے افضل کوٹی۔عابد شریف لیاقت آباد والے ۔ظفر عزیز شاہ فیصل والے ۔آصف علی خان لیاقت اباد۔سہیل ہاشمی انکم ٹیکس ، سہیل
خان نارتھ ناظم ۔رہائی پانی والے سی او سی ممبر آصف علی خان کے پاٹنر ریحان اکرم نارتھ ناظم۔فیصل ڈی جے نارتھ ناظم اباد۔علی اکبر نارتھ ناظم اباد۔۔فیصل شیرازی موجودہ سیکٹر انچارج نارتھ ناظم آباد۔سابقہ سیکٹر انچارج سرجانی ریحان بہاری۔عاصم موجودہ جوائنٹ سیکٹر انچارج سرجانی ۔آصف علی خان کے چھوٹے بھائی عادل علی خان ۔کنور نوید جمیل کے کوڈینٹر سلمان اشتیاق۔شفیع دھوبی کے بی آر۔ندیم کینڈا۔جاوید جون سی ۔عدیل شہزاد ۔سابقہ ڈسٹرکٹ چئیرمین کورنگی نئیر رضا۔زیشان احمد بلدیہ ٹاون ۔غلام حیدر اورنگی ٹاون۔سمیع سابقہ سکیٹر انچارج لیاقت اباد۔علی محفوظ موجودہ سی او سی ممبر۔ندیم زبیری نارتھ ناظم اباد۔نجم مصطفی شامل ہے جبکہ مزید نام بھی شامل کیے جانے کے قوی امکان ہے۔