فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو
فراز چوہدری سابق وزیر فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تھے، فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کی کال دیدی

لاہور: تحریک انصاف نے جیلوں کے باہر احتجاجی کیمپ کی کال دیدی۔

پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے کہاہے کہ جن جیلوں میں پارٹی قائدین اورکارکنوں کولے جایا جائے گا ان کے باہراحتجاجی کیمپ لگیں گے،پی ٹی آئی کارکن ان تمام جیلوں کے باہر احتجاج کریں گے ۔

فوادچوہدری کاکہناتھا کہ لاہور سے 214 کارکن گرفتار ہوئے، صرف81 کی گرفتاری ظاہر کی گئی ،گرفتاردیگر کارکنوں کے بارے میں نہیں بتایا جا رہا۔