لاہور:جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں دینے والے پی ٹی آئی رہنماﺅں کے اہلخانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
شاہ محمود قریشی کے بیٹے نے والد کی بازیابی کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، زین قریشی کی جانب سے درخوست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو حبس بے جا میں رکھا گیاہے، شاہ محمود قریشی کو کل پولیس نے حراست میں لیا ہے ، ہمیں نہیں بتایا جا رہا شاہ محمود قریشی کہاں ہیں ۔
زین قریشی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شاہ محمود قریشی کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے،دوسری جانب اسد عمر، اعظم سواتی اور ولید اقبال کے اہلخانہ بھی نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔