اسلام آباد: وزارت قانون نے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے آفتاب سلطان کے استعفے کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفتاب سلطان کا استعفیٰ 15 فروری سے منظور کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 21 فروری کو نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
آفتاب سلطان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعظم نے ان کا استعفی منظور کیا تھا۔