پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ فائل فوٹو
پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر4 ملزمان سمیت ضمانت خارج ہونے پراحاطہ عدالت سے فرار

لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے پولیس پر حملے کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سمیت چار ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی عدالت ضمانت منظور کرے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پر حملہ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ تفتیش کے لیے ملزمان کی گرفتاری درکار ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شبیر گجر،خالد گجر سمیت چار ملزمان کی ضمانتیں خارج کردی۔ جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اور پولیس انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔