فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی جس کے دوران دہشت گردی کیخلاف اقدامات سمیت قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرکے مابین ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے معاملات، قومی سلامتی کو درپیش مسائل کے علاوہ ملکی معاشی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔