بھتیجے نے اپنی تین سگی پھوپھیوں کو ابدی نیندسلا دیا

بہاولپور(اُمت نیوز)بہاولپور میں بھتیجے نے اپنی تین سگی پھوپھیوں کو قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ سول لائن میں پیش آیا۔ ملزم ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیاہے۔تینوں سگی بہنوں شمیم بی بی، پروین بی بی اور شاہین بی بی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایک نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ ہے، قتل کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔ فارنزک ٹیم اور کرائم سین ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیےگئے ہیں۔
قتل کی وجہ جاننے کیلئے گرفتار ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔