لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ رانا ثنا قاتل ہے، اس کا ذہن صرف قتل تک ہی جاتا ہے، رانا ثنا کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی پر اعتراض کیا، وفاقی حکومت کے پاس یہ پاور نہیں ہیں، کل نئی جے آئی ٹی آگئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پیر کے روز اس جے آئی ٹی کے خلاف پٹیشن دائر کررہے ہیں، نئی جے آئی ٹی میں وہ 4 لوگ شامل ہیں جو ملزم ہیں، ان چاروں نے ثبوت مٹائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلی کو کہہ دیا ہے دودھ کا خیال رکھنا، عمران خان کی ساری رپورٹیں خراب کی جارہی ہیں، نگراں حکومت ن لیگ کی حکومت کی باندی ہے، ڈی پی او اس معاملے میں شامل ہے۔
انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کی نئی تاریخ مانگ رہے ہیں، یہ بھاگ رہے ہیں۔
وزیرداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے یاسمین راشید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ قاتل ہے، اس کا ذہن صرف قتل تک ہی جاتا ہے، رانا ثنا اللہ کی پوری کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے۔