کراچی (امت نیوز) سابق کمشنر افتخار شلوانی کو طیارے سے آف لوڈ کرکے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی جمعہ کی صبح ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے استنبول کے راستے یورپ جارہے تھے۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیر لائن کاؤنٹر سے بورڈنگ پاس کے حصول کے بعد وہ امیگریشن کے پاس پہنچے تو امیگریشن حکام نے ان سے سرکاری ملازم ہونے کے ناطے بیرون ملک جانے کا اجازت نامہ طلب کیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق وہ کراچی سے اٹلی جا رہے تھے تاہم این او سی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر ائیر لائن نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔