شاہ محمود سے ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا،اعظم سواتی

میرا نام توجیل بھرو تحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا ، میری گرفتاری غیر قانونی ہے، میڈیا سے گفتگو

February 25, 2023 · اہم خبریں, قومی
عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،فائل فوٹو

عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،فائل فوٹو

بہاولپور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کوگرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان روانہ کردیا گیا۔
گرفتاری کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ میں تو شاہ محمود قریشی سے ملنے آیا تھا مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا۔ میرا نام تو جیل بھروتحریک کی ویٹنگ لسٹ میں تھا
انہوں نے کہا کہ مجھےغیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا، میری عمر 76 سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ عدالتوں سےامیدہےوہ انصاف دیں گی اورانتخابات کاحکم دیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اعظم سواتی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور سے گرفتاری پیش کی تھی جس کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سے تصویر بھی جاری کی گئی تھی۔