کراچی، عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

کراچی (اُمت نیوز) کراچی میں عمارت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں پیش آیا ہے۔ جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں
پولیس کا کہنا ہے کہ پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قریب عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، ملبے سے مزید 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے سے نکالے گئے 2 زخمی دم توڑ گئے، جبکہ 3 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔