مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

لیہ (امت نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے لیہ کے تھانہ چوک اعظم میں درخواست دے دی گئی

لیہ کے تاجر میں درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھاکے جلسے میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور اداروں کے اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کو برا بھلا کہا

تاجر رانا محمد عمر نے درخواست میں مزید کہا کہ جلسے میں اسٹیج پر نصب بڑی اسکرین میں سابقہ اور موجودہ ججز کی تصویریں دکھا کر ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیااور ججز پر عمران خان کی پشت پناہی کا الزام لگایا گیا

درخواست میں مریم نواز کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے