راولپنڈی،گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،5 بچے زخمی

راولپنڈی (اُمت نیوز) راولپنڈی میں گاڑی پرفائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 5 بچے زخمی ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے چکری میال میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ بچے زخمی ہوئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے،
فائرنگ کے واقعے کے بعد مقتولین کے ورثا کی جانب سے مبینہ طور پر قتل میں ملوث افراد کے گھروں کو آگ لگانے کی اطلاع بھی ہے۔
قتل ہونے والے مرد عورت آپس میں کزنز ہیں،خاتون اپنی بہن کی شادی سے واپس آرہی تھی،