کراچی ،نیٹی جیٹی پل کے قریب رکشہ الٹ گیا،6 افراد زخمی
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
February 27, 2023 · قومی
کراچی ( اُمت نیوز ) کراچی میں رکشہ الٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے نیٹی جیٹی پل کے قریب پیش آیا ہے۔ جس میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔