سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت تاخیر کا شکار

اسلام آباد: سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے از خود نوٹس پر سماعت کرے گا لیکن مقررہ وقت کے ڈیڑھ گھنٹے بعد بھی سماعت شروع نہ ہوسکی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ہے۔