سندھ کے وزیرکا اپنے پی اے کو سونے کےتاج اور ڈالروں کے ہار کاتحفہ

چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ ، ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے

               
February 27, 2023 · اہم خبریں, قومی

کراچی(امت نیوز)وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں نے اپنے پی اے سید سیف شاہ کو نکاح پر لاکھوں روپے مالیت کے ڈالر کا ہار اور سونے کے تاج کا تحفہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  صوباٸی وزیر مخدوم محبوب الزماں کے ساتھ  ان کے والد ایم این اے مٹیاری مخدوم جمیل الزماں بھی سیف شاہ کی تقریب نکاح میں پہنچے اور دولہے کو مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق تحفے میں دیئے گئے چار تولہ سونے کے تاج کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ جبکہ ڈالر کے ہار کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے