قائداعظم یونیورسٹی، 60 طلبا کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد( اُمت نیوز) قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 60 طلبا کیخلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔
طلبا پر مقدمات کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور طالبات کو ہراساں کرنے پر درج کرائے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق طلبا نے جھگڑے کے بعد یونیورسٹی املاک کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ تصادم کے بعد یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔