جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو

جیل بھرو تحریک معطل، عمران کا کے پی، پنجاب میں انتخابی مہم کا اعلان

لاہور:تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک معطل کردی۔

چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب  میں انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کردیا ۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرپر پیغام میں کہا ہے کہ ہم عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتےہیں۔ آئین کا تحفظ  سپریم کورٹ کا فرض تھا۔ اور معزز ججز نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سےنبھایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہے ہیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہے ہیں۔