سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ فائل فوٹو

فرح گوگی کو لانے کیلیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد: سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کے خلاف مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرح گوگی کو پاکستان لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی کو پاکستان واپس لانے کے لیے انٹرپول سے رابطے کے فیصلے کی وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کے لیےعدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرح گوگی کے اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جس پر کاروائی کا آغاز کیا گیا۔