عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

کوئٹہ : سانحہ بارکھان کیس میں کوئٹہ کی مقامی عدالت نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بارکھان میں تین افراد کے قتل میں زیر تفتیش صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کو تفتیش مکمل ہونے پر اسپیشل انو سٹی گیشن ٹیم نے جوڈشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

سردار عبدالرحمٰن کیھتران کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ نے سردار عبدالرحمان کھیتران کو ریمانڈ مکمل کرکے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا اور مجسٹریٹ کا ملزم کو 9 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے عدالت نے صوبائی وزیرسردارعبدالرحمان کھیتران کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرکے انہیں کرائم برانچ کے حوالے کیا تھا۔