اسلام آباد(امت نیوز)افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے استعفیٰ دے دیا، محمد صادق نے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے بطور نمائندہ خصوصی پاکستان تقریباً 3 سال خدمات انجام دیں۔
1. After serving close to three years as Pakistan's Special Representative for Afghanistan, I have requested the Government that the time had come for me to move on & focus on my personal pursuits – family, books and agriculture/environment.
— Mohammad Sadiq (@AmbassadorSadiq) March 1, 2023
محمد صادق نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی ہے اب وقت آگیا ہے، ذاتی کاموں پر توجہ مرکوز کروں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور خصوصی نمائندے مکمل حمایت کرنے پر وہ وزیراعظم اور تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شکر گزار ہیں۔