کراچی (امت نیوز) راشد منہاس روڈ پرگلشن اقبل میں تیزرفتار بس نے 20 گاڑیوں کو روند ڈالا، تفصیلات کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار بس نے کی ٹکر سے 20 کاروں کو نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق واقعہ راشد منہاس روڈ پر لال فلیٹس کے قریب پیش آیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بس نجی ٹیکسٹائل کمپنی کی ملکیت ہے جو ملازمین کو فیکٹری لانے لے جانے کے لیے مختص ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق تیز رفتاری کے دوران بس کا بریک فیل ہو گیا، جس سے سڑک پر چلنے والی اور کنارے پر کھڑی ہوئی کاریں اس کی زد میں آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق تیز رفتار بس کی ٹکر سے کم و بیش 20 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔