اسلام آباد(امت نیوز)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس جاری کی ہے
ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنی تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے
نئی سروس کے آغازسے شہریوں کوبا اختیاربنانے اورذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی
@NadraPak کا شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب انقلابی قدم
ہم نے ‘اجازت آپ کی’ سروس متعارف کرا دی
شہریوں کی ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں
شناختی کارڈ کی تصدیق اب متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی۔ 1/#IjazatAapki pic.twitter.com/pyBrduuPSM
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) March 2, 2023
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سروس سے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے ہاتھ میں ہو گا۔ سروس سے شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی، جبکہ سروس سے شہری کا حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ شناختی معلومات کی تصدیق کی کارروائیوں میں 6 ہندسوں کا پاس کوڈ متعلقہ شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر بھجوایا جائے گا۔