لاہور(امت نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات،آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے اس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو
And let's not forget to thank all those for this mayhem who handpicked and fed you for four years, as well as the remnants of their influence in the judiciary that you are now banking on. Won’t let that happen Insha’Allah. #عمران_داری_معیشت_لے_ڈوبی https://t.co/lRXe2qiQqf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 2, 2023
مریم نواز نے مزید کہا کہ اس تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں چار سال تک پالتے رہے اور عدلیہ میں ان کی باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کررہے ہو۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی ایم نے 11 ماہ میں روپے کو عملاً ذبح کردیا ہے۔ اس سے قرضوں میں 14.3 کھرب کا اضافہ، مہنگائی (31.5%) 75سال کی بلندترین سطح تک جاپہنچی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ قوم حکومت تبدیلی کی سازش کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے