راولپنڈی میں خواجہ سرا لٹ گئے،ڈاکوؤں نے گھر کاصفایا کردیا

راولپنڈی ( اسٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے خواجہ سراؤں کو بھی نہ بخشا

مسلح ملزمان نے خواجہ سراؤں کو گھر میں یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

تھانہ نصیر آبادپولیس کو خواجہ سرا محمد الیاس نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور دوسری خواجہ سرا نگینہ، گڈو، بندیا،  پریتی کے ہمراہ اپنے گھرموجود تھے کہ پانچ  نا معلوم مسلح نقاب پوش گھر میں گھس آئے آتے ہی اسلحہ کی نوک پر ہمیں یرغمال بنا لیا اور ساتھ ہی نگینہ سے ہمارے اسٹور روم کی چابی لے کر اس کو کھولا اور اس میں سے قیمتی سامان جبکہ گھر میں موجود خواجہ سراء ساتھیوں میں سے نگینہ سے موبائل فون اور 10ہزار روپے، گڈو سے موبائل فون، بندیا سے 3ہزار روپے، پریتی سے موبائل فون اور مجھ سے موبائل فون اور 35ہزار روپے، ایک عدد طلائی انگوٹھی اور خواجہ سراء کُم کُم سے 20ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں،

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے