اسلام آباد (امت نیوز) حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تحریک انصاف کے حامی مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے وزیر اعظم نے ہدایت جاری کر دی ہیں
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے PTI کے حامی ان مجرم بھگوڑوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو اندرون و بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور ان کے سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) March 2, 2023
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اندرون اور بیرون ملک بیٹھ کر قومی اداروں اور سربراہ کے خلاف مذموم بھارتی ایجنڈا چلا رہے ہیں، پاکستان دشمن مہم کی مذمت کرتے ہیں، ان زبانوں کو لگام ڈالیں گے۔