حیدرآباد(اُمت نیوز) حیدر آباد میں ڈرائیور نے تلخ کلامی پر معروف ڈاکٹر کو ذبح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ واقعہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں پیش آیاہے۔ جس میں ڈرائیور نے تنازع پر معروف ڈاکٹر کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق جلدی امراض کے معروف ڈاکٹر دھرم دیوارٹی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ اُن کا باورچی کچن میں بے ہوش پڑا ہوا تھا۔
پولیس نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔ مقتول کی فیملی فیملی امریکا اور وہ خود سٹیزن کالونی میں مقیم تھے۔
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند نے ڈاکٹر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ سے رپورٹ طلب کی۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر کی گھر آتے ہی ڈرائیور سے بحث ہوئی جس پر اُس نے کچن سے چھری اٹھا کر گلا کاٹ دیا۔