اسلام آباد: پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی، اور اس حوالے سے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کر دی،
جمہوریت معطل ہو گئے کیا؟ #Fascist_PDM pic.twitter.com/KUu5PMUO9a— PTI (@PTIofficial) March 8, 2023
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں پیمرا کا نوٹی فیکشن شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہمارے کارکنان پر جاری بربریت دکھانے پر میڈیا پر پابندی لگا دی گئی، پنجاب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ماتحت ہے، اور محسن نقوی پنجاب کے نئے جنرل ڈائر۔‘
اسی طرح پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پیمرا نے پی ٹی آئی کی انتخابی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کردی ہیں، کیا جمہوریت اور بنیادی حقوق معطل ہو گئے ہیں؟