9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

انتخابی ریلی ختم ، عمران خان کی کارکنان کو گھروں کو جانے کی ہدایت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے انتخابی ریلی میں شریک کارکنان کو واپس اپنے گھروں کو جانے کی ہدایت کردی۔

پیمرا پابندی کے باعث سوشل میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے لاہور میں کارکنان پر ہونمے والے واٹر کینن کے استعمال، لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کے شرکا کے ساتھ جو ہوا وہ پنجاب میں عبوری حکومت کو طول دینے اور ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ لانے کی کوشش ہے۔

عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں تاکہ انہیں کسی سازش کا کوئی موقع نہ ملے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں نکالی جانے والی انتخابی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔