لاہور(امت نیوز)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پولیس کی مبینہ شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن دم توڑ گیا
پی ٹی آئی کا کارکن علی بلال محمدی پارک جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا
بتایا جاتا ہے کہ پولیس سے تصادم میں اس کے سر پر ڈنڈے مارے گئے ۔ شدید زخمی حالت میں اسے اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں اس نے دم توڑ دیا
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ علی بلال کی شہادت میں ہماری اپنی صفوں کے وہ تمام بزدل بھی ذمہ دار ہیں جنہوں نے 25 مئی میں تشدد کرنے والوں کے خلاف ایک پرچہ تک نہ کرایا۔ بلکہ کئی افسران جو ملوث تھے ان کو ہمارے اپنے دور میں پھر سے عہدوں پر لگایا گیا
بس شرمناک ؟ آپکے خیال میں میں تو مڈل کلاس نہیں ہوں۔ کیا یہ علی بلال مڈل کلاس ہے یا آپکے نزدیک یہ بھی قابل نفرت ہے۔ وعدہ ہے آپ سے کبھی آپ مصیبت میں ہوئے تو ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہوں گا۔ آپ اپنا ظرف دکھائیں ہم اپنا دکھائیں گے۔ اللہ آپکا اور مضبوط کرے۔ https://t.co/v6Xfa8gCr2 pic.twitter.com/M35HFTsqy8
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 8, 2023
شہباز گل نے ٹوئٹر پرلکھا کہ کیا یہ علی بلال مڈل کلاس ہے یا آپ کے نزدیک یہ بھی قابل نفرت ہے۔ وعدہ ہے آپ سے کبھی آپ مصیبت میں ہوئے تو ڈٹ کر ساتھ کھڑے ہوں گا۔ آپ اپنا ظرف دکھائیں ہم اپنا دکھائیں گے۔
علی بلال کی شہادت میں ہماری اپنی صفوں کے وہ تمام بزدل بھی زمہ دار ہیں جنہوں نے 25 مئی میں تشدد کرنے والوں کے خلاف ایک پرچہ تک نہ کروایا۔ بلکہ کئی افسران جو ملوث تھے ان کو ہمارے اپنے دور میں پھر سے عہدوں پر لگایا گیا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 8, 2023
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے ٹوئٹ کیا کہ رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے انہوں نے ایک ماں سے اس کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا
رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہوگئے. انہوں نے ایک ماں سے ان کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا.
ہمیں پتہ تھا یہ پولیس اہلکار آج اپنے آقا کے حکم پر خون پینے آئے ہوئے ہیں اسی لیے ہم نے ریلی نہیں نکالی لیکن رانا ثنا نے پھر بھی ایک سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرا دیا https://t.co/hSNZdGd6ke
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) March 8, 2023