پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز جاں بحق ہونیوالے کارکن علی بلال کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔
ذرائع کنگ ایڈورڈکے مطابق علی بلال کی موت تشدد سے ہوئی ،ذرائع کاکہناہے کہ جنرل ہسپتال کی فرانزک ٹیم نے کنگ ایڈورڈ میں پوسٹ مارٹم کیا ۔
جاں بحق کارکن کی ہلاکت کی درخواست تھانہ ریس کورس میں لیاقت علی کی مدعیت میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اورسی سی پی او لاہور کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف ظل شاہ شہید کا نماز جنازہ آج 9 مارچ بروز بعد نماز عصر بابا گراؤنڈ پیپل ہاؤس کے ساتھ والی گراؤنڈ سیکٹریٹ کے سامنے اسلام پورہ میں ادا کی جائے گی۔