مشکل ترین حالات میں بھی کچھ لوگ اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں،فائل فوٹو
مشکل ترین حالات میں بھی کچھ لوگ اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں،فائل فوٹو

چوہدری سرور کا مسلم لیگ ق میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان

لاہور : سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہاکہ ق لیگ میں شمولیت کی دعوت گئی،اس پر دوستوں سے مشاورت کی،تو سب نے کہاچوہدری شجاعت کیساتھ چلیں۔

سابق گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ چودھری شجاعت ایماندار آدمی ہیں،چودھری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،انہوں نے پاکستان آنے کی دعوت دی۔

ان کاکہناتھا کہ سیاسی اختلافات نفرتوں میں بدل گئے ہیں،مشکل ترین حالات میں بھی کچھ لوگ اکٹھے بیٹھنے کو تیار نہیں ،سب کودعوت دیتا ہوں مل کر ملک کی تعمیر و ترقی کا آغاز کریں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری سرور نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی ۔