ایران(اُمت نیوز)ایران کی عدلیہ نے حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار کیے گئے 22 ہزار افراد کو معاف کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 82 ہزارافراد کو معاف کیا جا چکا ہے۔ان میں 22 ہزار ایسے افراد بھی شامل ہیں جنھوں نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیاتھا
ایران کے سرکاری ذرائع کےمطابق سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے اختلاف رائے کی بناپرمہلک کریک ڈاؤن کے دوران میں گرفتار کیے گئے ہزاروں قیدیوں کو معاف کردیا گیا ہے۔
سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے یہ واضح نہیں کیا کہ معافی کس مدت سے دی گئی ہے اور یہ کہ ان لوگوں پر کب فردِجُرم عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں تہران میں اخلاقی پولیس کی تحویل میں ایک نوجوان ایرانی کرد خاتون کی ہلاکت کے بعد سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان میں اب تک ہزاروں افراد کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔