پرویزالہیٰ کی اہلیہ نے بھی انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(امت نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
چوہدری پرویز الہیٰ نے آبائی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے بھی دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
پرویز الہٰی نے گجرات کے حلقہ پی پی 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
مونس الہٰی دو حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے، انہوں نے حلقہ پی پی 32 جلالپور جٹاں اور حلقہ پی پی 34 کنجاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔