لاہور: زمان پارک میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔
توشہ خانہ فوجداری کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس کا زمان پارک میں آپریشن جاری ہے تاہم پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ، واٹرکینن اور ربڑکی گولیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاہم کارکن عمران خان اور پولیس کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک کے باہر کھڑی پولیس وین کو آگ لگا دی۔